نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی سابق پاکستانی کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کے مداح نکلے، جن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ڈیموکریٹک سوشلسٹ جماعت سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ ظہران ممدانی حال ہی میں نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوئے۔ ان کی الیکشن مہم کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنی ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ کا حوالہ دیتے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو میں ظہران ممدانی اپنے ساتھیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے رمیز راجہ کا مشہور جملہ “To snatch defeat from the jaws of victory” دہراتے ہیں۔
Many congratulations Mr Mamdani And thank you for being a commentary enthusiast !You played with a straight bat and exposed the ones who “were not playing cricket” so proud of you ! #zohranfornyc pic.twitter.com/1U6syTLCe7
— Ramiz Raja (@iramizraja) November 5, 2025
سابق کرکٹر رمیز راجہ نے یہ ویڈیو مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (X) پر شیئر کرتے ہوئے ظہران ممدانی کو مبارکباد دی۔
اپنے پیغام میں رمیز راجہ نے کہا کہ “بہت مبارک ہو مسٹر ممدانی! آپ نے کمنٹری کے شوق کو عزت بخشی، سیدھے بلے سے کھیل کر اُن لوگوں کو جواب دیا جو کھیل نہیں سمجھتے۔ آپ پر فخر ہے۔”
یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور شائقین ظہران ممدانی کے کرکٹ شوق کو سراہ رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos