ایئر کرافٹ انجینئرز اور قومی ایئر لائن کے درمیان جاری تنازع کے بعد سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز کے صدر عبداللّٰہ جدون اور سیکریٹری جنرل اویس جدون کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں عہدیداران کو گزشتہ سال شروع ہونے والی انکوائریز میں 4 اور 5 نومبر کو ذاتی سنوائی کا موقع دیا گیا تھا، لیکن وہ قومی ایئر لائن کے سی ای او کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
حکم نامے میں بتایا گیا کہ دونوں کے خلاف کارروائی قومی ایئر لائن کے قوانین کے مطابق کی گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos