ایس پی عدیل اکبر کے بعد ایک اور سابق افسر کی خودکشی

اسلام آباد: اسلام آباد میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سابق افسر عبدالسلام نے اپنی رہائشگاہ میں خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق عبدالسلام نے منہ میں پستول رکھ کر فائر کیا، جس کے نتیجے میں گولی سر سے باہر نکلی۔ واقعے کے وقت وہ کمرے میں اکیلے تھے جبکہ اہل خانہ گھر میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق عبدالسلام اور ان کے اہل خانہ 2 نومبر کو کراچی سے اسلام آباد کرائے پر منتقل ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد ان کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پولیس میں تعینات سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔ ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے اپنی موت سے قبل دو مرتبہ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کیا تھا۔