لاہور: سینئر صحافی ، کالم نگار، اینکر جاوید چوہدری کا ایکسپریس نیوز پر 19 سالہ سفر اختتام کو پہنچا۔ رپورٹس کے مطابق ادارے نے ان سے معذرت کرلی ، کچھ وجوہات بھی نہیں بتائی گئی ہیں۔
صحافی طارق متین نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ جاوید چوہدری صاحب کا فون آیا انہوں نے بتایا کہ ایکسپریس کی ایک اہم شخصیت نے ان سے ملاقات کی اور ان کو بتایا کہ مجھے یہ ناخوشگوار فریضہ انجام دینا ہے کہ آپ کو رخصت کی اطلاع دوں ۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کو کوئی وجہ نہیں بتائی گئی نہ انہوں نے وجہ دریافت کی۔ چوہدری صاحب نے یہ کہا کہ ریٹنگ نہ آنے والی بات انہوں نے میری ویڈیو میں اور کچھ دیگر جگہوں پر سنی انہیں ایسا بھی کچھ نہیں بتایا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos