فائل فوٹو
فائل فوٹو

‘بری عورت’ ٹرمپ نے سبکدوش امریکی اسپیکر کیخلاف بھڑاس نکال دی

واشنگٹن: امریکی کانگریس کی پہلی اور اب تک واحد خاتون اسپیکر نینسی پیلوسی نے ایوان سے ریٹائرمنٹ کا اعلا ن کردیا ۔

انتخاب میں مزید حصہ نہ لینے کے بیان پر صدرٹرمپ نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں بری عورت قراردے دیا۔اپنے صدارتی دفتر سے ان کا کہناتھاکہ مجھے لگتا ہے اس نے ریٹائر ہو کر ملک کی بہت بڑی خدمت کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ (نینسی)2019میں ایک تنازع کے دوران ایک بدتمیز، انتقامی، خوفناک اورذلت آمیز شخصیت رہی۔ اس نے قومی ٹیلی ویژن پر اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کی ایک کاپی پھاڑ دی تھی۔

صدر کے پیلوسی کے ساتھ طویل عرصے سے سخت تعلقات رہے ہیں، جو اپنی پہلی مدت کے آخری حصے کے دوران ایوان کی اسپیکر تھیں۔

2024 کے صدارتی انتخابات کے دوران بھی ٹرمپ نے کیپیٹل فسادات پر گفتگو کرتے ہوئے پیلوسی اور دیگر ڈیموکریٹس کو "اندرونی دشمن” کہا تھا۔اس وقت بھی ٹرمپ نے نینسی کے بارے میں کہا کہ وہ بری، بیمار، پاگلہے۔اپنی آخری انتخابی ریلی میں انہوں نے پیلوسی کے لیے ایک اورلفظ بولا کہ یہ "B سے شروع ہوتا ہے، لیکن میں یہ نہیں کہوں گا۔

امریکی ٹی وی سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں، پیلوسی نے بھی ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر خود مختار اداروں کی ریل روڈنگ کا الزام لگایا۔

پیلوسی کا کہناتھاکہ وہ ایک گھٹیا مخلوق ہے۔ زمین کے چہرے پر سب سے بری چیز۔پیلوسی بڑی مدت سے امریکی مقننہ میں ڈیموکریٹک رکن کے طورپر موجود چلی آرہی ہیں۔

پیلوسی نے 2022کے آخر میں ہائوس ڈیموکریٹک لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھاکیوں کہ وسط مدتی انتخابات میں ان کی پارٹی اکثریت کھوگئی تھی۔اب انہوںنے اعلا ن کیا ہے کہ وہ کانگریس میںرکنیت کے لیے مزید انتخاب نہیں لڑیں گی۔

کیپٹل ہل پر ڈیموکریٹس اور یہاں تک کہ حکمران جماعت ری پبلکن پارٹی کے کچھ رہنمائوں نے بھی پیلوسی کو ان کے اعلان پر ایک تاریخی شخصیت قرار دیاہے۔