غزہ:اسرائیلی آرمی چیف کا تمام سرنگیں تباہ کرنے کا فوری حکم

یروشلم: اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ میں تمام سرنگیں فوری طور پر تباہ کرنے کا حکم دے دیا ہے،
اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے فورسز کو ہدایت جاری کی ہے کہ غزہ میں موجود تمام سرنگوں کو جلد از جلد نشانہ بنا کر تباہ کیا جائے۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ان سرنگوں میں اسرائیل کے خلاف خفیہ سرگرمیاں جاری ہیں جنہیں روکنا ضروری ہے۔

دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شجاعیہ کے علاقے میں ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک بچہ شدید زخمی ہوا۔

مغربی کنارے میں بھی فوجی کارروائیاں جاری ہیں؛ رہائشی علاقوں میں آپریشن کے دوران فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہوئے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی ہمدردی نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں طاقت کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور صرف اکتوبر میں 260 سے زائد حملے ریکارڈ کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔