جنوبی افریقہ اور پاکستان آج فیصلہ کن میچ میں ٹکرائیں گے

فیصل آباد: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن مقابلہ آج اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

میچ سے قبل قومی ٹیم نے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی۔ کوچنگ اسٹاف نے مختلف کمبی نیشنز کا جائزہ لیتے ہوئے آخری میچ کے لیے حکمتِ عملی ترتیب دی۔

تین میچوں پر مشتمل سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو دو وکٹوں سے ہرایا تھا، جبکہ دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گرین شرٹس کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔

سیریز کے تیسرے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ شائقین کرکٹ فیصل آباد میں بڑے جوش و خروش سے میچ دیکھنے کے منتظر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔