غزہ: فلسطینی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش اسرائیلی حکام کے حوالے کردی۔ اسرائیلی فوج نے لاش ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسے شناخت کے لیے فارنزک انسٹیٹیوٹ منتقل کیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاش کی شناخت کے بعد اہل خانہ کو اطلاع دی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق حماس کے پاس مجموعی طور پر 28 یرغمالیوں کی لاشیں موجود تھیں جن میں سے 23 لاشیں اب تک اسرائیل کے حوالے کی جاچکی ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق تنظیم کے پاس اب بھی 5 یرغمالیوں کی لاشیں باقی ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ باقی لاشیں بھی جلد اسرائیل کے حوالے کر دی جائیں گی تاکہ امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد ممکن ہو سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos