جینیٹکس کے علم میں انقلاب لانے والے جیمس واٹسن چل بسے

جینیٹکس کے ممتاز سائنسدان جیمس واٹسن 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

امریکہ: ڈی این اے کی ساخت کے حوالے سے تحقیق کرنے والے اور جینیٹکس میں نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنسدان جیمس واٹسن 97 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد چل بسے۔

واٹسن کی موت کی تصدیق کولڈ اسپرنگ ہاربر لیبارٹری کے ترجمان نے کی ہے۔ جیمس واٹسن نے 1962ء میں فرانسس کرک اور مورس ولکنز کے ساتھ ڈبل ہیلکس اسٹرکچر دریافت کرنے پر نوبل انعام جیتا تھا۔

واٹسن نے اپنی زندگی میں سچائی کی تلاش اور اہم علمی کام کرنے کو اپنا مقصد قرار دیا۔ ان کی تحقیق پہلی بار نیچر رسالے میں شائع ہوئی تھی اور اسے مالیکیولر بائیولوجی میں ایک اہم پیشرفت سمجھا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔