جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 دن کے لیے معطل

کوئٹہ: پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 9 نومبر سے 12 نومبر تک معطل رہے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی معطلی سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کی گئی ہے۔ تاہم جعفر ایکسپریس 8 نومبر بروز ہفتہ مقررہ وقت پر پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متبادل انتظامات کریں اور ریلوے کی ویب سائٹ یا ہیلپ لائن کے ذریعے مزید معلومات حاصل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔