نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ کمی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے اور صارفین کو نومبر کے بلوں میں ریلیف دیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین کے علاوہ ملک بھر کے صارفین، بشمول کراچی، اس کمی سے مستفید ہوں گے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اس سے قبل فی یونٹ 37 پیسے کمی کی درخواست کی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos