27ویں ترمیم،دوتہائی اکثریت سے منظورہوئی تو آئین کاحصہ بنےگی

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم جلد سینیٹ میں پیش کی جائے گی اور اگر دو تہائی اکثریت سے منظور ہوئی تو آئین کا حصہ بن جائے گی۔

کابینہ اجلاس کے بعد انہوں نے بتایا کہ آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق رائے ہوا اور بل جوائنٹ کمیٹی میں زیر بحث آئے گا تاکہ شقوں پر مفصل گفتگو ہو سکے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ججز کے تبادلے کا اختیار جوڈیشل کمیشن کے پاس ہوگا جبکہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد قانون سازی کی جا رہی ہے اور آئینی ترامیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہوں گی تو آئین کا حصہ بنیں گی۔

وزیر قانون نے آرٹیکل 243 اور فوجی عہدوں سے متعلق ترامیم پر بھی روشنی ڈالی، جن میں نیشنل ہیروز کے اعزازات، فیلڈ مارشل اور دیگر اہم عہدوں کی قانونی حیثیت شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔