وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل پنجاب کے تحت پنجاب میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا۔ پروگرام کے تحت آئی ٹی گریجویٹس کو پانچ ماہ کی انٹرن شپ کے دوران 50 ہزار روپے کی اسکالرشپ دی جائے گی۔
اس پروگرام کے ذریعے آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس کے گریجویٹس معروف سافٹ ویئر ہاؤسز میں عملی تربیت حاصل کریں گے اور ماہرین سے رہنمائی کے مواقع پائیں گے۔ چار سالہ ڈگری مکمل کرنے والے پنجاب کے طلبا cmitinterns.punjab.gov.pk پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کو آئی ٹی کا حب بنا کر ترقی کی نئی راہیں کھولی جا رہی ہیں اور آئی ٹی سٹی گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos