پی آئی اے انجینئرز کے احتجاج سے فلائٹ آپریشن متاثر

کراچی: پی آئی اے کے انجینئرز کے احتجاج کے باعث قومی ایئرلائن کے فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں منسوخ اور دیگر میں تاخیر واقع ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے دبئی اور ملتان جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ کراچی سے لاہور، کوئٹہ اور مدینہ روانہ ہونے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ لاہور سے کراچی اور اسلام آباد سے سکردو جانے والی پروازیں بھی شیڈول کے مطابق نہیں چل سکیں۔

انجینئرز نے تنخواہوں، الاؤنسز اور سروس اسٹرکچر سے متعلق وعدے پورے نہ ہونے کا سبب بتایا، جبکہ انتظامیہ نے کہا کہ فلائٹ آپریشن کو متاثر کرنا مسافروں کے ساتھ زیادتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، تاہم معاملہ جلد حل نہ ہوا تو فلائٹ شیڈول مزید متاثر ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔