گجرات،سکول بس کے حادثے میں ڈرائیور، ٹیچر اور 12 طلبا زخمی

گجرات: گوجرانوالہ کے ایک سکول کی بس کو گجرات میں حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور، ٹیچر اور طلبا سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بس اسلام آباد کے تفریحی دورے سے واپس گوجرانوالہ جا رہی تھی کہ جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں 6 طلبا کو شدید چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو میجر عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر 6 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کی امداد اور ہسپتال منتقلی کا عمل مکمل کیا گیا۔ زخمی ہونے والے افراد کا تعلق گوجرانوالہ کے سکول سے ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔