راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے چکری روڈ فاطمہ کالونی میں زمین پر قبضے کے بعد ملزمان نے جدید ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 15 سے 20 افراد موقع پر موجود ہیں اور آٹومیٹک ہتھیاروں سے فائرنگ کر رہے ہیں۔
راولپنڈی چکری روڈ فاطمہ کالونی میں سرعام فائرنگ ذرائع کے مطابق اتنی شدید فائرنگ زمین کے ایشو کے حوالہ کی کی جارہی ہے یقینا بڑا سوال ہے راولپنڈی پولیس اور سی سی ڈی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے@abbasHQahmed @AqdasBhatti7 @ia_rajpoot @OfficialDPRPP @RwpPolice pic.twitter.com/KaFs0MkT9q
— Asif Shah/🤒 (@asif_shah6) November 8, 2025
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos