تقسیم ہمیں خطرے میں ڈال دے گی،وزیر دفاع کا انتباہ

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر امتِ مسلمہ متحد ہو کر ظلم کے خلاف نہیں جھگڑے گی تو اس کا انجام غزہ اور مقبوضہ کشمیر جیسا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے علامہ اقبال کے یومِ پیدائش کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انسانی حقوق اور امتِ مسلمہ کی یکجہتی پر زور دیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ علامہ اقبال کا کلام ہمیشہ زندہ رہے گا مگر بدقسمتی سے ہم نے ان کا پیغام بھلا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج عالمِ اسلام بھٹکا ہوا محسوس ہوتا ہے اور غزہ سے کشمیر تک مظالم جاری ہیں، ہمیں اللہ سے ہمت اور طاقت مانگنی چاہیے تاکہ ہم مظلوم بہن بھائیوں کی مدد کر سکیں، ان کے لیے آواز اٹھا سکیں اور ضرورت پڑنے پر ان کے حق میں لڑ سکیں۔

وزیر دفاع نے تنبیہ کی کہ اگر ریاستیں صرف اپنی بقا پر توجہ دیں اور متحدہ انداز میں مضبوط قدم نہ اٹھائیں تو ایک ایک کر کے سب مشکلات میں مبتلا ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے خلاف ہونے والی لڑائی کو یکجا ہو کر ہی روکا جا سکتا ہے، بصورتِ دیگر سب کی حالت غزہ اور مقبوضہ کشمیر جیسی ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔