یکم جمادی الثانی 22 نومبر کو ہونے کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ کے مطابق چاند 20 نومبر کو صبح 11 بج کر 47 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ رویتِ ہلال کے امکانات 21 نومبر کی شام کو واضح رہیں گے۔

چاند کی عمر غروبِ آفتاب کے وقت تقریباً 30 گھنٹے 21 منٹ ہوگی، بلندی 5 درجے اور سمت 238 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے۔ غروبِ آفتاب کے بعد چاند 35 منٹ تک افق پر نظر آئے گا اور روشنی کی شدت 1.58 فیصد ہوگی، جس سے نظر آنے کے امکانات مضبوط ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے، اور موسم سازگار ہونے کی صورت میں چاند آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔ چاند نظر آنے کی صورت میں یکم جمادی الثانی یکم 22 نومبر کو متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔