کال سینٹرز سے کروڑوں بھتہ، این سی سی آئی کے 13 افسران کے خلاف مقدمہ

اسلام آباد: ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل نے کال سینٹرز سے کروڑوں روپے بھتہ لینے کے الزام میں این سی سی آئی اے کے 13 مزید افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمے میں این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر راولپنڈی سمیت متعدد افسران، ایک غیر ملکی شہری اور کال سینٹرز سے ڈیل کرانے والا شخص نامزد ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف-11 میں 15 غیر قانونی کال سینٹرز سے باقاعدگی سے بھتہ وصول کیا جاتا تھا۔ ملزمان ماہانہ بنیادوں پر کروڑوں روپے لیتے رہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ایک فرنٹ مین نے خاتون سے 13 غیر ملکیوں اور اس کے شوہر کی رہائی کے بدلے بھاری رقم وصول کی۔
ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم پہلے این سی سی آئی اے سندھ میں ڈائریکٹر کے طور پر بھی تعینات رہ چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔