فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

جنرل شمشاد مرزا کا دورہ سعودی عرب: ’کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر‘ سے نواز گیا

راولپنڈی:سعودی عرب نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل شمشاد مرزا کو ’کن عبدالعزیز میڈل آف آنر آف دی ایکسیلینٹ کلاس‘ سے نوازا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اپنے دورے پر سعودی مسلح افواج کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد الروویلی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران فریقین نے ابھرتے ہوئے عالمی اور علاقائی ماحول اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

عسکری قیادت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور پائیدار دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب سے تعلقات بالخصوص عسکری تعلقات کو فروغ دینے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ساحر شمشاد کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر آف دی ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا گیا۔

سعودی عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور ان کی قربانیوں کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔