فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک سڑک بند ؟

کراچی میں   نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک سڑک کتنے دنوں تک بند رہے گی؟ اس حوالے سے اہم اطلاع دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک  سڑک  10 نومبر سے 30 دسمبر تک بند رہے گی۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروگرام (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) حکام کا کہنا ہے کہ روڈ بندش کی وجہ کے فور منصوبے کے تحت پانی کی لائن بچھانا ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق ے ڈبلیو ایس ایس آئی پی حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر 2  اعشاریہ 7 کلو میٹر پانی کی لائن ڈالی جا رہی ہے، آگمینٹیشن پلان کے پہلے مرحلے میں نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک لائن بچھانے کا کام ہوگا۔دوسرے مرحلے میں حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک کام کیا جائے گا،  کے فور فراہمیٔ آب منصوبے کے ترقیاتی کام کے دوران 96 انچ اور72 انچ کی لائن ڈالی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی لائنیں بچھانے کے لیے 30 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے، ترقیاتی کام کے دوران ٹریفک کو نیپا چورنگی سے الہٰ دین پارک کی طرف بھیجا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔