ایف سی کوئٹہ حملے میں دوسرا خودکش حملہ آور افغان نکلا

اسلام آباد میں سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ 30 ستمبر کو ایف سی ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث دوسرا حملہ آور افغان دہشت گرد نکلا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور کی شناخت سہیل عرف خباب کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کی گرفتاری کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد دوبارہ سامنے آئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سہیل عرف خباب افغانستان کے صوبہ وردک کے ضلع میدان شہر کا رہائشی تھا۔ ایف سی ہیڈ کوارٹرز حملے میں 8 شہری شہید اور 40 زخمی ہوئے تھے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی عہد شکنی اور دہشت گردوں کی مسلسل پشت پناہی پورے خطے کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔