لاہور: پولیو ٹیم پر حملہ،خاتون ورکر شدید زخمی

لاہور: کوٹ لکھپت میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کے دوران ایک خاتون ورکر شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق پولیو ٹیم مہم کے لیے گھر گئی تھی جہاں خاندان نے بچوں کو ویکسین لگوانے سے انکار کیا۔

پولیس کے مطابق، انسداد پولیو ورکر کی سمجھانے کی کوشش پر گھر کی خاتون اور اس کی دو بیٹیوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں خاتون ورکر کا سر پھٹ گیا اور اسکی اسکوٹی کو نقصان پہنچا۔

انسداد پولیو ٹیم کے انچارج کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ نامزد خاتون اور اس کے دو بیٹے فرار ہیں اور تلاش جاری ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔