باجوڑ ،پاک فوج کی کوششوں سے ضلع باجوڑ میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والی سب سے بڑی جامع مسجد کی تعمیر و تزئین مکمل کر لی گئی، جس پر مقامی عوام نے بھرپور اظہارِ تشکر کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسجد کی مرمت کے دوران قالین، پنکھے، سولر سسٹم اور انورٹر سمیت تمام ضروری اشیاء دوبارہ نصب کی گئیں اور تمام سہولیات فعال کر دی گئیں۔
مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ مسجد تاریخی اہمیت کی حامل ہے اور دہشتگرد حملے سے شدید نقصان اٹھا چکی تھی، پاک فوج کی جانب سے تزئین و آرائش کے بعد اب مسجد بہتر حالت میں عوام کی خدمت کے لیے تیار ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos