27 ویں آئینی ترمیم ،سینیئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سینیئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں فل کورٹ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ سپریم کورٹ ترمیم پر اپنا موقف پیش کر سکے۔ خط پر جسٹس (ر) مشیر عالم، مخدوم علی خان، منیر اے ملک، عابد زبیری، جسٹس (ر) ندیم اختر، اکرم شیخ، انور منصور، علی احمد کرد، خواجہ احمد حسین اور صلاح الدین احمد کے دستخط شامل ہیں۔

وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے کہا کہ سپریم کورٹ غیر معمولی حالات میں ترمیم پر ردعمل دینے کا اختیار رکھتی ہے اور یہ اقدام عدلیہ کے وقار اور خود مختاری کو محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کو آج سب سے بڑے خطرے کا سامنا ہے اور کسی بھی حکومت کے تحت عدلیہ کو ماتحت ادارہ بنانے کی کوشش پہلے کبھی کامیاب نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔