27 ویں آئینی ترمیم،فیصل واوڈا مٹھائی لے کر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کی ممکنہ منظوری سے قبل سینیٹر فیصل واوڈا مٹھائی لے کر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ ایڈوانس مٹھائی کھانے آئے ہیں اور نوکری کے ساتھ نخرا نہیں چلے گا۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ڈیفنس لائن مضبوط کرنی ہے اور جو اقدامات صدر کے لیے ہوں گے، وہ مستقبل کے لیے بھی ہوں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں اور حاضرین میں مٹھائی تقسیم کی گئی، اور انہوں نے 27 ویں ترمیم کی مٹھائی کے ساتھ 28 ویں ترمیم کی تیاری کی بات بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔