وفاقی وزیر داخلہ کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عرفان صدیقی کی صحافت اور سیاست میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

محسن نقوی نے مرحوم کو صحافت اور سیاسی میدان میں اعلیٰ روایات کے حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر دے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔