معرکہ حق میں کامیابی کے بعد فوج کے انٹرنل اسٹرکچر میں تبدیلی ضروری تھی، رانا ثنا
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد فوج کے اندرونی ڈھانچے میں تبدیلی ضروری تھی۔
رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو ملک کے اہم مسائل پر بات چیت کے لیے دعوت دی گئی تھی تاکہ مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جا سکے، اور 27 ویں آئینی ترمیم پر بھی پی ٹی آئی سے ڈائیلاگ کی کوشش کی گئی، لیکن وہ اس پر بیٹھنے کو تیار نہیں تھے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ فوج کے اندرونی ڈھانچے میں تبدیلی بالکل پروفیشنل معاملہ ہے اور اس میں کوئی سیاسی بحث کا موضوع نہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ 27 ویں ترمیم میں تعلیم، صحت، آبادی اور بلدیات سے متعلق مکمل اتفاق رائے نہیں ہو سکا، تاہم لوکل باڈیز کے معاملات میں پیش رفت کے لیے بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے اتفاق رائے بڑھتا جائے گا، ترامیم کی جائیں گی، اور اس کے لیے کم از کم دو تہائی اکثریت ضروری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos