وانا – وانا کیڈٹ کالج میں موجود تین افغان خوارج کے خلاف آپریشن جاری ہے، جن پر سیکورٹی ذرائع کے مطابق کالج کے کیڈٹس کے قریب پہنچنے کی کوشش کرنے کا شبہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ خوارج مسلسل افغانستان سے ٹیلیفون کے ذریعے ہدایات حاصل کر رہے ہیں اور ایک عمارت میں چھپے ہوئے ہیں جو کیڈٹس کی رہائش سے دور ہے۔ آپریشن میں عمارت کی کلیئرنس انتہائی مہارت کے ساتھ کی جا رہی ہے تاکہ کیڈٹس محفوظ رہیں اور کسی کو نقصان نہ پہنچے۔
واضح رہے کہ 10 نومبر کو افغان خوارج نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی، جس سے مرکزی گیٹ منہدم اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو خوارج کو موقع پر ہلاک کر دیا تھا۔
سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ معصوم بچوں پر حملہ اور دہشتگردی کا اسلام یا پاکستان کی عوام کی خوشحالی سے کوئی تعلق نہیں، اور دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos