تھائی لینڈ کے گھنے جنگلات میں ایک منفرد مکڑی دریافت ہوئی ہے جو مرد اور عورت دونوں خصوصیات کی حامل ہے۔ سائنسدانوں نے اسے "ڈیمارچس اینازوما” نام دیا، جو ایک مشہور اینیمے کردار سے متاثر ہے۔
یہ مکڑی بائیں جانب خواتین کی اور دائیں جانب مردانہ خصوصیات کی حامل ہے، جس میں رنگت اور جسمانی ساخت نمایاں ہے۔ اس دریافت کو سائنسدان گائینینڈرومورفزم کا مظہر قرار دے رہے ہیں، یعنی ایک ہی جسم میں مرد اور عورت کی خلیاتی خصوصیات کا موجود ہونا۔
نونگ رنگ، تھائی لینڈ کے جنگلات میں دریافت ہونے والی اس مکڑی کی تحقیق چولالونگ کورن یونیورسٹی نے کی۔ محققین کے مطابق ابتدائی نشوونما کے دوران کروموسومز میں خلل یا ماحولیاتی عوامل اس نایاب حالت کی وجہ بن سکتے ہیں۔
اب تک اس مکڑی کے زہر کا اثر واضح نہیں، مگر محققین نے اسے خطرناک حرکتیں کرتے ہوئے مشاہدہ کیا ہے، جو چھوٹے کیڑوں کے لیے خطرناک ہو سکتی ہیں۔
یہ دریافت قدرت کی تخلیقی صلاحیت اور حیاتیات میں تنوع کی مثال پیش کرتی ہے اور سائنسدانوں کے لیے قیمتی تحقیقی موضوع ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos