اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کو وہ ’باکو ترامیم‘ کہتے ہیں، کیونکہ اس کی منظوری بیرون ملک بیٹھے سربراہ کے ذریعے کرائی گئی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ترمیم ذاتی مفادات کے لیے کی گئی اور جمہوریت دفن کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے سامنے جوابدہ ہونا ہی جمہوریت کی اصل روح ہے اور آئین و قانون کے کٹہرے میں سب کو لانا ضروری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos