نئی دہلی: بھارتی سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں نے گزشتہ روز نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کو حکمران جماعت بی جے پی کا انتخابی فالس فلیگ آپریشن قرار دیا ہے۔
صحافی شالنی شکلہ کے مطابق جب بھی بی جے پی بحران میں آتی ہے، نیا ڈرامہ رچایا جاتا ہے اور پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔ اسی طرح صحافی روی نیر نے کہا کہ بہار انتخابات میں بی جے پی کمزور پوزیشن پر ہے اور مزید دھماکوں کی توقع ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی بی جے پی پر سیاسی مفاد کے لیے دھماکے کے الزامات عائد کیے ہیں، جبکہ سابق آر ایس ایس رہنما یشونت شنڈے کے عدالتی حلفیہ بیان کا حوالہ دوبارہ زیر بحث ہے۔
دی ٹریبیون انڈیا کے مطابق ابتدائی شواہد اس مفروضے کی تردید کرتے ہیں کہ گاڑی میں ہونے والا حملہ کوئی خودکش حملہ تھا۔ نئی دہلی پولیس نے مقبوضہ کشمیر یا فرید آباد سے اسلحے کے تعلق کی بھی تصدیق نہیں کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos