فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد دھماکہ کابل سے پیغام ہے خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خودکش حملے کو پاکستان کیلئے ‘کابل سے ایک پیغام’ قرار دیا ہے۔

دھماکے کےبعد ایک ٹوئیٹ میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں۔ انہوں ںے پاک افغان مذاکرات پر بھی مایوسی ظاہر کی۔

خواجہ آصف نے لکھا، "ہم حالت جنگ میں ہیں کوئی یہ سمجھے کہ پاک فوج یہ جنگ افغان پاکستان سرحدی علاقے میں اور بلوچستان کے دور دراز علاقے میں لڑرہی ہے۔ تو آج اسلام آباد ضلع کچہری میں خود کش حملہ wake up call ہے کہ یہ سارے پاکستان کی جنگ یے جسمیں پاک فوج روز قربانیاں دے رہی ھے اور عوام کو تحفظ کا احساس دلا رہی پے۔”

خواجہ آصف نے کہا کہ اس ماحول میں کابل حکمرانوں سے کامیاب مذاکرات سے زیادہ امید رکھنا عبث ہو گا۔ کابل حکمران پاکستان میں دہشت گردی کو روک سکتے ھیں لیکن اسلام آباد تک اس جنگ کو لانا کابل سے ایک پیغام ہے جسکا پاکستان بھر پور جواب دینے کی الحمدللہ قوت رکھتا ہے۔”

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔