اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ نمبر 10/25 کے تحت انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جس میں قتل، اقدامِ قتل اور دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔
ایف آئی آر میں شہداء اور زخمیوں کی تفصیلات، دھماکے کے باعث پیدا ہونے والے خوف و ہراس اور گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے حاصل شواہد فرانزک ٹیموں کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
دھماکے میں جاں بحق 12 افراد کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں، جبکہ 13 زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے اور 36 زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پمز انتظامیہ نے وکیل زبیر اسلم گھمن کی میت بھی ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔
واضح رہے کہ افغان و بھارتی پراکسی حملے کے نتیجے میں عدالت کے باہر پولیس گاڑی پر خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 36 زخمی ہوئے تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos