راولپنڈی میں عالمی معیار کا پہلا سوئمنگ پول افتتاح کر دیا گیا

راولپنڈی کی تاریخ کا پہلا عالمی معیار کی سہولیات سے آراستہ سوئمنگ پول مکمل کر لیا گیا۔

صوبائی وزیرِ کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے جدید ترین سوئمنگ پول اور پلیئرز ہاسٹل کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق، صوبائی وزیر نے افتتاح کے موقع پر اعلان کیا کہ راولپنڈی میں ملٹی پرپز اسپورٹس کمپلیکس بھی تعمیر کیا جائے گا، اور اسی نوعیت کے منصوبے صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی شروع کیے جائیں گے۔

فیصل ایوب کھوکھر کے مطابق پلیئرز ہاسٹل 18 کروڑ 10 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، جس میں 80 بستروں سمیت کھلاڑیوں کے لیے جدید رہائشی اور تربیتی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سوئمنگ پول کی تعمیر پر 21 کروڑ 70 لاکھ روپے لاگت آئی، جو جدید واٹر فلٹریشن، ہیٹنگ اور ٹائمنگ سسٹم سے لیس ہے۔

وزیرِ کھیل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبے بھر میں جدید کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اور لیاقت باغ اسپورٹس کمپلیکس کی بحالی اسی عزم کی مثال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔