فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سری لنکن کھلاڑیوں سے ملاقات

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور سری لنکن کھلاڑیوں کے درمیان ملاقات جاری ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق ملاقات میں چیئرمین کرکٹ بورڈ سری لنکا کے کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیں گے اور سیکیورٹی کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

سری لنکا کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آفیشل فیکٹ شیٹ جاری کی جائے گی۔ جس سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفیشل موقف پیش کرے گا۔

واضح رہے سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سری لنکن ہائی کمشنر اور ٹیم منیجرسے ملاقات کر کے فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دے چکے ہیں۔

جبکہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی جا چکی ہے۔

کھلاڑی واپس جانا چاہتے ہیں، منیجر سری لنکن ٹیم

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجر کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی واپس جانا چاہتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ و وزیر داخلہ کچھ دیر بعد سری لنکن ٹیم سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی پر بریفنگ دی جائے گی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکن ٹیم کے 8 کھلاڑی کل وطن روانہ ہو جائیں گے۔

خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل ہونے والا دوسرا ون ڈے ری شیڈول ہونے کا امکان ہے۔

خبر رساں ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وطن واپس جانے والے کھلاڑیوں کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجا جائے گا۔

اس سے قبل چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے سے ملاقات میں کہا تھا کہ سری لنکن ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے، ٹیم کے کھلاڑی ہمارے اسٹيٹ گیسٹ ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مہمان کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔