سینیٹر افنان اللہ کو نواز شریف اشارہ کر رہے ہیں

نواز شریف سے ملنے کیلئے سینیٹر افنان اللہ کی پولیس افسر سے دھکم پیل

پارلیمنٹ ہاؤس کی پارکنگ میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان کی اس وقت پولیس افسر سے دھکم پیل ہوگئی جب وہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے کی کوشش کر رہے تھے۔

میاں نواز شریف اپنی گاڑی میں بیٹھ رہے تھے اور اسی دوران دیگر لوگوں کو الوداع کر رہے تھے۔ گاڑی کی۔ دوسری طرف سے سینیٹر افنان اللہ خان نے آکر نواز شریف سے ملنے کی کوشش کی تو سیکیورٹی پر مامور پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی نے انہیں روکا۔ اس پر دونوں میں تھوڑی کھینچا تانی ہوئی۔ سینیٹر افنان اللہ پولیس افسر کو پیچھے دھکیل کر نواز شریف تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ صورتحال دیکھ کر نواز شریف نے بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ افنان اللہ خان نے نواز شریف کو الوداع کہا اور وہ گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔ تاہم ان کا نواز شریف سے مصافحہ نہ ہوسکا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔