اسلام آباد میں خودکش حملہ آور غیر ملکی تھا،طلال چوہدری

 

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد میں حالیہ خودکش حملہ کرنے والا دہشتگرد پاکستانی نہیں تھا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ وانا اور اسلام آباد کے حملوں کے شواہد کی روشنی میں بھارت اور افغانستان کا نام سامنے آیا ہے، اور متعلقہ معلومات ثالثوں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا فرض ہے کہ وفاق کے ساتھ یکساں موقف اپنائے اور سہیل آفریدی نے دہشتگردی کے معاملات پر کبھی اپنے لیڈر سے ملاقات کا ذکر نہیں کیا، لہذا وانا اور اسلام آباد کے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کے لیے کسی ملاقات کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے جی-11 سیکٹر میں کچہری کے قریب خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔