کراچی: صدر مملکت کی رہائش گاہ بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کے لیے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن بکس چوری ہو گیا، جس سے منصوبے کی سکیورٹی شدید متاثر ہوئی۔
ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ نے تصدیق کی کہ چوری کے بعد کیمرے بند ہو گئے اور انہیں محفوظ کرنے کے لیے کھمبے سے اتارا گیا۔ ان کے مطابق ڈسٹری بیوشن بکس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان ہوتا ہے اور اس چوری کے بعد نہ صرف سیف سٹی بلکہ ای چالان کے کیمرے بھی غیر محفوظ ہو گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کیمروں سمیت سیف سٹی پروجیکٹ کے تحفظ کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس کو ہدایات دی گئی تھیں اور زونل ڈی آئی جیز کے ساتھ میٹنگ بھی کی گئی تھی، تاہم اس چوری کو تشویشناک واقعہ قرار دیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos