پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا

لاہور: پاکستان ریلوے نے لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

شیڈول کے مطابق:

قراقرم 42-ڈاؤن لاہور سے کراچی کے لیے شام 3 بجے کے بجائے 5:15 بجے روانہ ہوگی۔

پاک بزنس ایکسپریس 34-ڈاؤن لاہور سے شام 4:30 بجے کے بجائے 7 بجے روانہ ہوگی۔

کراچی ایکسپریس 16-ڈاؤن شام 6 بجے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔

شاہ حسین ایکسپریس 44-ڈاؤن کے مسافروں کو آج گرین لائن 6-ڈاؤن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

گرین لائن 6-ڈاؤن شام 8:40 بجے لاہور سے روانہ ہوگی، اور مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ روانگی سے ایک گھنٹہ قبل پہنچیں۔

 

کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی ٹرینیں اپنے مقررہ وقت کے مطابق چلیں گی۔ مزید معلومات کے لیے ریلوے انکوائری نمبر 117-042 اور 99070011-042 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔