اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مملک برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ’سیکیورنیبرہوڈ‘ (محفوظ علاقوں) کے نام سے سروے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سروے کے ذریعے انتظامیہ ہر گھر، دکان اور دفتر کا ڈیٹا مرتب کرے گی۔
اُن کے بقول یہ ڈیٹا بھی جمع کیا جائے گا کہ فلاں گھر میں کون، کس عمر کا اور کس شہریت کا شخص موجود ہے۔ وہ کرائے پر رہتا ہے یا اپنا گھر ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہر گاڑی اور موٹر سائیکل کے لیے الیکٹرانک ٹیگ لازمی ہو گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے کام ہو رہا ہے، اگلے چھ ماہ کے دوران اسلام آباد میں ہر چوکنگ پوائنٹ کو ختم کیا جائے گا، تاکہ شہریوں کو آسانی ہو اور سکیورٹی کے مسائل بھی نہ پیدا ہوں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos