فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو چھٹی مرتبہ اڈیالہ جیل کے سامنے روک دیا گیا

راولپنڈی:  بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو چھٹی مرتبہ اڈیالہ جیل کے سامنے روک دیا گیا

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں نے اندر جا کر ایٹمی طاقت ڈسکس کرنی ہے کیوں ڈرے ہوئے ہیں بچوں کی طرح ضد کر رہے ہیں ملنے نہیں دے رہے ملک ان سے سنبھل نہیں رہا اور ترمیم پہ ترمیم کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ  جرگے سے واپسی پر جو دو بندے غائب کیے گئے ہیں یہ جس نے بھی غائب کیے ہیں وہ خیبرپختونخوا کے امن کا دشمن ہے اور اس نے پختون روایات کو توڑا ہے۔ کورکمانڈر صاحب سے کہوں گا اس معاملے کو دیکھیں ورنہ اس پر سخت ردعمل آئے گا۔ ہم خیبر پختونخوا میں کسی کو بھی خون کی ہولی کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ اُن کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے حوالے سے وہ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہتے جس سے حالات مزید خراب ہوں۔ اگر میں چاہوں تو اس ایف آئی آر پر سخت ردِعمل دے سکتا ہوں، لیکن میں کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔ اسی لیے میں یہ ایف آئی آر واپس لے کر معاملہ ختم کر دوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔