فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینئر قانون دان مخدوم علی خان لا اینڈ جسٹس کمیشن کی رکنیت سے مستعفی

اسلام آباد: سینئر قانون دان مخدوم علی خان لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔

مخدوم علی خان نے بطور رکن لا اینڈ جسٹس کمیشن استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے اپنا استعفیٰ سربراہ لا اینڈ جسٹس کمیشن چیف جسٹس پاکستان کو بھیج دیا۔

اپنے استعفے کے حوالے سے مخدوم علی خان کا کہنا ہے کہ جب یہ ذمے داری قبول کی تو 26 ویں ترمیم ہو چکی تھی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے حالات میں کام کرنا خود کو دھوکا اور فریب دینے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔