کوہاٹ اور کرک میں الگ الگ پولیس کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ دہشت گردوں کی جانب سے شروع کی گئی جس پر پولیس نے فوری جواب دیا۔
کوہاٹ میں ڈی پی او شہباز الہٰی کے مطابق تھانہ صدر کے ایس ایچ او ریاض معمول کے گشت پر تھے کہ بازید خیل کے قریب دہشت گردوں نے اچانک ان کی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
ادھر کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے میر کلام بانڈہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جو مختلف سنگین مقدمات میں نامزد تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos