سپریم کورٹ کی جسٹس مس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت کرلی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے خرابی صحت کی بنیاد پر وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے انکار کیاہے۔
جسٹس مسرت ہلالی کو ایک سال قبل دل کی تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد ان کابائی پاس ہواتھا۔
جسٹس مسرت ہلالی نے بطو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ خدمات انجام دی ہیں جس کے بعد انہیں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جولائی 2023میں سپریم کورٹ کی جج مقررکیا تھا۔
جسٹس مسرت ہلالی 7اگست 2026کو اپنی 65سالہ عمر کو پہنچنے کے بعد اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوجائیں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos