فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

مظفر آباد: وزیراعظم آزادجموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کی طرف سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی،تحریک عدم اعتماد پر 17ارکان کے دستخط موجود ہیں جبکہ نئے وزیراعظم کیلئے فیصل راٹھور کا نام پیش کیاگیا ہے۔

قبل ازیں پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کاکہناتھا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں ہم آزادکشمیر میں حکومت بنائیں گے،فیصل راٹھور کو تجربہ ہے وہ بہترین انداز میں حکومت چلائیں گے۔

ن لیگ کی حکومت میں شمولیت سے سوال پر ان کاکہناتھا کہ جب ہمارے پاس تعداد پوری ہے تو ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔

فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم ممتاز حسین راٹھور کے فرزند ہیں، جبکہ ان کی والدہ بیگم فرحت راٹھور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی رکن اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر رہ چکی ہیں۔ ان کے بارے میں مزیدمعلومات یہاں دستیاب ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔