پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں کیخلاف ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے لانگ مارچ کے لیے سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔پشاور ہائی کورٹ نے چار صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا
پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کو لانگ مارچ کے لیے سرکاری مشینری اور عملہ تعینات نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی ریلیوں میں ریسکیو مشینری اور فائر بریگیڈ گاڑیوں کے استعمال کو کھلی بد دیانتی قرار دیتے ہوئے لانگ مارچ کے لیے سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عدالت نے صوبائی حکوتم اور حکام کو سرکاری وسائل کے غلط استعمال سے سختی سے روک دیا ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 4، 5، 25 کے تحت عوامی وسائل کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں۔ سرکاری وسائل کا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال عوامی اعتماد سے غداری ہے۔ سرکاری گاڑیاں اور مشینری عوامی خدمت کے لیے ہیں نا کہ سیاسی شو کے لیے۔
عدالت عالیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرکاری وسائل کے سیاسی استعمال سے حکمرانی کی غیر جانبداری مجروح ہوتی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos