اسلام آباد: اردن کے شاہ عبداللہ دوم 2روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کاپریس کانفرنس میں کہناتھاکہ شاہ عبداللہ دوم 15اور16نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے،اردن کے بادشاہ وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر دورہ کریں گے۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ دورہ پاکستان اوراردن کے درمیان برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے،شاہ عبداللہ دوم صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے،دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی جائے گی، ایوان صدر میں شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کاکہناتھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے صدر آذربائیجان کی دعوت پر باکو کادورہ کیا،وزیراعظم نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کی،وزیراعظم نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب کے دوران صدر ترکیے سے ملاقات کی۔
دفترخارجہ کاکہناتھا کہ اسلام آباد میں بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کاانعقاد کیاگیا،کانفرنس کے موقع پر نائب وزیراعظم نے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں،نائب وزیراعظم نے کثیر الجہتی اداروں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos