ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف آئندہ ہفتے قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ائیر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے وکلاء کی رائے ہے کہ بی بی سی پر ایک ارب ڈالر یا اس سے زائد کا ہرجانہ ادا کیا جانا چاہیے۔ ممکنہ طور پر وہ بی بی سی کے خلاف امریکہ میں مقدمہ دائر کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ بی بی سی کے معاملے پر ابھی تک برطانوی وزیراعظم سے بات نہیں ہوئی اور وہ اس معاملے پر لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر سے بھی گفتگو کریں گے۔

بی بی سی نے ٹرمپ سے ان کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ کرنے پر معافی مانگی تھی تاہم معاوضہ دینے سے انکار کیا۔ ادارے نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ 2024 میں نشر ہونے والی ٹرمپ کی ایڈٹ شدہ دستاویزی فلم دوبارہ نہیں دکھائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔