لاہور ہائی کورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم 2025 کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست گزار حسان لطیف نے وکیل مقسط سلیم کے توسط سے درخواست دائر کی، جس میں وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ترمیم آئین کے دیباچہ کے خلاف ہے اور سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کہا گیا کہ ترمیم سے عدالتی اختیارات کم ہوئے اور عدالتی آزادی خطرے میں پڑ گئی ہے، جبکہ صوبوں کی مشاورت کے بغیر اس سے آئینی ڈھانچے پر اثر پڑا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مقدمات کی آئینی عدالت منتقلی کو کالعدم قرار دیا جائے اور 27 ویں آئینی ترمیم کو آئین کے خلاف قرار دے کر منسوخ کیا جائے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔